نئی دہلی،17نومبر(ایجنسی) کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بڑا حملہ کیا ہے. انہوں نے وزیر اعظم کو ہندوستان-پاکستان کے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی کڑواہٹ کو ہٹا کر خاموشی کو توڑنا ہے تو پہلے
نریندر مودی کو ہٹانا ہوگا۔
پاکستان کے نیوز چینل 'دنیا ٹی وی' کو انٹرویو میں کانگریس لیڈر نے کہا، 'پاکستان کے تعلقات میں بہتری کے لئے سب سے پہلے جن تینوں چیزوں کو کرنا ضروری ہے، ان میں سب سے پہلا کام ہے کہ مودی کو ہٹاؤ. ورنہ بات چیت آگے نہیں بڑھے گی.